جامشورو یونیورسٹی کی طالبہ ہلاکت کا معمہ حل ہو گیا۔ نائلہ رند نے شادی سے انکار پر خودکشی کی تھی۔ فیس بک پر دوستی کرنے اور بلیک میل کرنے والا لیکچرار گرفتار کر لیا گیا۔

 سندھ یونیورسٹی جامشورو کی طالبہ نائلہ رند کی ہاسٹل میں پراسرار ہلاکت کا معمہ حل ہو گیا۔ پولیس نے طالبہ کو بلیک میل کرنے کے الزام میں پرائیویٹ کالج کے لیکچرار انیس خاصخیلی کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی حیدر آباد خادم حسین رند کے مطابق ملزم نے فیس بک پر دوستی کی اور شادی کا جھانسہ دیا۔ نائلہ نے شادی سے انکار پر خودکشی کی۔ پولیس حکام کے مطابق انیس کے کئی لڑکیوں سے مراسم رہ چکے ہیں۔ ملزم کے خلاف قتل، سائبر کرائم اور دہشت گردی کی دفعات کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔