ملکہ برطانیہ اپنے ہی گارڈ کی گولی سے بال بال بچ گئیں

ملکہ برطانیہ اپنے محل بکنگھم پیلس کے باغ میں رات کو 3 بجے چہل قدمی کر رہی تھیں کہ ان کے گارڈ نے مشکوک سمجھ کر گولی چلانی چاہی لیکن جب اس نے ملکہ کو دیکھا تو رک گیا۔

 برطانیہ سے خبریں ہیں کہ ملکہ الزبتھ اپنے ہی گارڈ کی گولی لگنے سے بال بال بچ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 90 سالہ ملکہ الزبتھ گزشتہ رات تین بجے بکنگھم پیلس میں چہل قدمی کر رہی تھیں کہ وہاں تعینات گارڈ نے اندھیرے میں کسی مشکوک شخص کی موجودگی کے شبہے میں اونچی آواز میں الرٹ کیا اور اونچی آواز میں چلایا کہ وہاں کون موجود ہے۔ اس موقع پر اس نے اپنی بندوق سیدھی کرکے ملکہ پر تان لی۔ تاہم اسے یہ معلوم نہیں تھا کہ اس نے جس ہیولے پر اپنی گن تانی ہے وہ کوئی اور نہیں، ملکہ برطانیہ ہیں جو نیند نہ آنے کی وجہ سے اتنی رات گئے چہل قدمی کرنے نکلی تھیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بکنگھم پیلس کے اس گارڈ نے ملکہ کے روبرو انکشاف کیا ہے کہ وہ گولی چلانے ہی والا تھا۔ اس موقع پر ملکہ برطانیہ نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ میں آئندہ چہل قدمی کرنے سے پہلے آگاہ کر دیا کروں گی تا کہ اسے گولی مارنے کی ضرورت پیش نہ آئے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s