پنجاب پولیس میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن، سیاسی شخصیات تحفظ دینے لگیں

2011سے اپریل 2015تک مختلف کارروائیوں میں2ارب روپے کا اسلحہ ،منشیات اورنقدی ضبط کی گئی جسے مال خانہ میں جمع کروایاگیانہ ہی اندراج کیاگیا

پنجاب پولیس میں2ارب سے زائد کی مبینہ کرپشن جبکہ سیاسی شخصیات کی جانب سے پولیس کو تحفظ دینے کا انکشاف ہوا ہے ۔
با و ثو ق ذ را ئع کے مطا بق محکمہ داخلہ کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ کے مطابق 2011 سے اپریل 2015 تک مختلف گینگز ، دہشت گردوں سے اور سمگلنگ کیخلاف کارروائیوں کے دوران 2 ارب روپے سے زائد کا اسلحہ،منشیات و نقد ی ضبط کی گئی جسکاابھی تک نہ تو اندراج کیا گیا ہے نہ ہی پکڑا جانیوالاسامان مال خانہ میں جمع کروایاگیا۔
اسلحہ میں3ہزار543 ہینڈ گرنیڈز، 5281کلاشنکوفیں ،48ہزار 47 رائفلیں، 73ہزار گنز،3 لاکھ 52 ہزار 487 پستول، 53 ہزار 739 کاربین، 31 لاکھ 20 ہزار 527 کارتوس اور 18 ہزار 965 شارپ ایج ویپن شامل ہیں۔اسی طرح اینٹی نارکوٹکس کی جانب سے ضبط کی گئی منشیات کا بھی اندراج نہیں کیاگیاجس میں 7 ہزار912 کلو گرام ہیروئن،7 ہزار 340 کلو گرام افیون ، 1 لاکھ 39 ہزار 908 کلوگرام چرس،26 لاکھ 68 ہزار 885 شراب کی بوتلیں ، 15لاکھ 43 ہزار 826 لٹر لا ئن ، 3لاکھ 21 ہزار 342 لٹرمارفین شامل ہے۔ علاوہ ازیں ملزموں سے برآمد کروڑوں روپے کی نقد رقم کا اندراج بھی نہیں کیاگیا۔
اس مبینہ کر پشن کو چھپانے کیلئے مال خانہ کو ایک سا بق سینئر انویسٹی گیشن افسر نے کسی بھی متعلقہ افسر سے ہدایات لئے بغیرسیل کردیاتھا۔ بعض افسروں نے ایک اجلاس میں تحفظات ظاہر کئے تومبینہ طورپر معاملات آئی جی پنجاب کی جانب سے دبالئے گئے ۔ اس ایشوکو آئندہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہی نہ بنایاگیا۔
ذرائع کا دعویٰ ہے محکمہ داخلہ پنجاب نے دو سال قبل رپورٹ تیار کی تھی جس پر تاحال کوئی ایکشن نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس کو تحفظ فراہم کرنے میں مبینہ طو ر پر حکومتی ایوانوں میں مو جو د سیاسی شخصیات شامل ہیں۔اس حوالے سے محکمہ داخلہ کے حکام کا کہناتھا معاملات مختلف کمیٹیوں میں زیر التواہیں تاہم تحقیقات کر رہے ہیں۔ جبکہ پنجاب پولیس حکام کا کہناتھا یہ گزشتہ برسوں سے متعلق رپورٹ ہے اورمعاملات کی تفتیش جار ی ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s