بلدیہ فیکٹری کیس کا اہم ملزم رضوان قریشی چھومنتر ہوگیا، کوشش کے باوجود ہاتھ نہ آیا، عدالت نے ملزم کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

ساںحہ بلدیہ فیکٹری میں پہلی بار دہشت گردی کا انکشاف کرنے والا رضوان قریشی منظر سے ہی غائب ہوگیا کوشش کے باوجود ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

پولیس نے سیشن عدالت میں اپنی ناکامی کا رونا رو دیا، عدالت نے دو قتل کے مقدمات میں ملزم رضوان قریشی کو اشتہاری قرار دیکر جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے قتل اور غیرقانونی اسلحہ کے چار مقدمات میں ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کردیئے ۔

یاد رہے کہ ملزم رضوان قریشی نے تین سال قبل دوران جےآئی ٹی بلدیہ فیکٹری میں دہشت گردی کا انکشاف کیا تھا ۔