پاکستانی ماہرین کی جانب سے تیار کیا جانے والا نصر میزائل ایسا نیوکلیئر میزائل ہے جو امریکہ کے پاس بھی نہیں :ثمر مبارک مند

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ امریکہ اور روس کے بعد پاکستان کا میزائل سسٹم تیسرے نمبر پر ہے ۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نصر میزائل ایسا نیوکلیئر میزائل ہے جو امریکہ کے پاس بھی نہیں ، پاکستانی قوم کا اصل چہرہ باصلاحیت نوجوان ہیں ۔ ہمارا وطن عزیز دنیا کی چھٹی ایٹمی طاقت ہے ، دشمن پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے پہلے ہزار بار سوچتا ہے ۔