بھائی عمران کے پی کے کو دیکھیں، شہباز شریف کام کر رہے ہیں، شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پنجاب دوسرے صوبوں کے مقابلے میں زیادہ ترقی یافتہ ہے جس کا سارا کریڈٹ شہباز شریف کو جاتا ہے۔خیبر پختونخوا کے عوام کو عمران بھائی سے بہت زیادہ توقعات ہیں اس لیے وہ اپنا فوکس زیادہ سے زیادہ وہاں رکھیں۔ ہماری ڈومیسٹک کرکٹ کا سٹینڈرڈ وہ نہیں ہے جس کے ساتھ ہم آسٹریلیا یا نیوزی لینڈ میں جیت سکیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے گزارش کروں گا کہ وہ سارے پاکستان کے وزیر اعظم ہیں اس لیے وہ دوسرے صوبوں پر بھی توجہ دیں اور سارے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی سیاسی اختلافات بھلا کر وزیر اعظم کے ساتھ مل کر کام کریں۔ سیاست میں آنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے آفریدی کا کہنا تھا کہ سیاست کوئی بری چیز نہیں ہے لیکن یہ خدمت کے جذبے کے تحت کی جانی چاہیے، لیکن ہمارے ہاں بلیم گیم بہت زیادہ ہے اور ٹی وی ٹاک شوز میں بیٹھ کر ایک دوسرے کو برا کہا جاتا ہے حالانکہ ہمیں اپنے ملک کا اچھا امیج پیش کرنا چاہیے۔ عمران خان کی سیاست کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو عمران بھائی سے بہت زیادہ توقعات ہیں اس لیے وہ اپنا فوکس زیادہ سے زیادہ وہاں رکھیں۔ جس طرح انہوں نے صحت ، تعلیم اور پولیس پر توجہ دی ہے انہیں چاہیے کہ اب ترقیاتی کاموں پر بھی دھیان دیں۔ آسٹریلیا یا نیوزی لینڈ میں جیت سکیںہمارے ملک میں ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s