ماہرہ اور حمائمہ پنجابی فلم میں کام کرنے کیلئے رضامند

اداکارہ ماہرہ خان اور حمائمہ ملک پنجابی فلم میں کام کرنے کے لئے تیار ہوگئیں ۔ ان کو ہدایتکار بلال لاشاری نے ماضی کی شہرت یافتہ ریکارڈ ساز پنجابی فلم مولا جٹ میں مکھو جٹی اور دارو نت کے مقبول ترین کرداروں کے لئے کاسٹ کر لیا ہے ۔ فلم مولا جٹ 2 عکس بند کرنے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں ،جسکا آغاز رواں ماہ میں کیا جائے گا۔ فلم میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی بھی ہیں۔ موجودہ دور کے مقبول ترین فنکار پہلی بار کسی ایک فلم میں یکجا ہوں گے ۔ مذکورہ فلم میں فواد خان مولاجٹ ، حمزہ علی عباسی نوری نت، ماہرہ خان مکھوجٹی اور حمائمہ ملک دارو نت کا کردار اداکریں گی۔ ہدایتکار بلال لاشاری کاکہنا ہے کہ مولاجٹ 2 کو پنجابی زبان میں ضرور بنایا جارہا ہے اسکوسیکوئیل قرار دینا درست امر نہیں۔مذکورہ فلم کو رواں برس میں مکمل کرکے 2018 میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s