مقبوضہ کشمیرسے متعلق یشونت سنہا کی رپورٹ نے بھارت کی نیندیں اڑادیں

کشمیری نوجوان بے خوف اور موت کو گلے لگانے کے لیے تیار ہیں،گرمیوں میں کچھ بڑا ہونے والا ہے،سابق بھارتی وزیر خارجہ کی سربراہی میں بننے والے تحقیقاتی کمیشن کی کشمیر کے حوالے سے رپورٹ نے بھارت کی نیندیں اڑا دیں۔

تفصیلات کےمطابق سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا کی سربراہی میں بننے والے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ نے بھارت میں کھلبلی مچا دی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے استعمال نے کشمیری نوجوانوں کے دلوں سے موت کا خوف نکال دیا ہے اور وہ موت کو گلے لگانے کے لیے تیار ہیں،مسئلہ کشمیر کا حل سیاسی ہے،گرمیوں میں کچھ بڑا ہونے والا ہے جس کیلئے بھارت کو تیار رہنا ہوگا۔ کمیشن کے ارکان نے مسئلہ کے سیاسی حل پر زور دیا اور کہا کہ جب تک اس کا سیاسی حل تلاش نہیں کر لیا جاتا وادی میں موت اور تباہی کا سلسلہ زیادہ شدت سے جاری رہے گا،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کے خیال میں اس مسئلے سے وابستہ تمام فریقوں، انڈیا، پاکستان اور تمام کشمیر کے عوام کو شامل کیے بغیر اس کا حل ممکن نہیں ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s