کے ایم سی سٹی وارڈنز کا انسپکٹر 32 ٹارگٹ کلرز کا سربراہ نکلا

کے ایم سی سٹی وارڈنز کا انسپکٹر 32 ٹارگٹ کلرز کا سربراہ نکلا۔ ٹیپو سلطان پولیس اور حساس ادارے کے ہاتھو ں گرفتار ٹارگٹ کلر آزاد نے دوران تفتیش اہم انکشافات کر دیے۔تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم سیاسی جماعت کے 2 اہم عسکری ونگز کے کمانڈروں کا سربراہ تھا۔ کمانڈر علاؤ الدین عرف کالا پپو اور کمانڈر غلام ربانی عرف فرعون ملزم کے ماتحت تھے۔

ملزم آزاد نے سنہ 2010 سے سنہ 2013 تک 15 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزم سیاسی تنظیم کے احکامات ملتے ہی شہر بھر میں فائرنگ، دہشت گردی اور جلاؤ گھیراؤ کرتے، اسلحے کے زور پر مارکیٹیں بند کروا دیتے اور بھتہ وصولی کرتے۔

ملزم نے تفتیش کے دوران اپنے ماتحت 32 کے قریب ٹارگٹ کلرز اور دیگر جرائم میں ملوث ٹیم ہونے کا بھی انکشاف کیا۔ گرفتار ملزم کے دیگر تمام ساتھیوں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف، ٹی ٹی پستول اور چھینی ہوئِی موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s