سول ہسپتال انتظامیہ کی غفلت، وینٹی لیٹر نہ ملا، 6 ماہ کا بچہ جاں بحق

ڈاکٹر دیکھتے رہے، کمسن تڑپتا رہا، کراچی میں سول ہسپتال انتظامیہ کی غفلت نے ایک اور جان لے لی، چھ میں سے ایک بھی وینٹی لیٹر نہ مل سکا، 6 ماہ کا بچہ جاں بحق ہو گیا، غمزدہ باپ دہائیاں دیتا رہ گیا۔

 سرکار کا کام بس مشورے دینا رہ گیا۔ کراچی کے سول ہسپتال میں ایک دن پہلے داخل کرائے جانے والے 6 ماہ کے بچے حسن کو وینٹی لیٹر نہ ملا۔

باپ نے دہائیاں دیں، میڈیا نے معاملہ اٹھایا تو وزیر صحت سکندر میندھرو نے ونٹی لیٹر کی فراہمی کا وعدہ کیا۔ نومولود تڑپتا رہا مگر وزیر موصوف کا وعدہ 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی وفا نہ ہوا۔

ہسپتال میں 6 وینٹی لیٹرز کی موجودگی کے باوجود پریشان حال باپ کو بچے کو پرائیویٹ ہسپتال لے جانے کا کہہ دیا گیا۔ معصوم آخری سانسیں لیتا رہا مگر سنگدل ہسپتال انتظامیہ کا دل موم نہ ہوا۔ باپ دہائیاں دیتا رہا، ڈاکٹروں کو ترس نہ آیا۔ بچہ اس سنگدلی کا مقابلہ نہ کر سکا اور زندگی کی بازی ہار گیا۔

غمزدہ باپ پوچھتا ہے کہ وہ کسے ذمہ دار ٹھہرائے؟ کون اس کے بچے کی موت کا باعث بنا؟

ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف تھا کہ چھ وینٹی لیٹر بچوں کے زیراستعمال تھے، اس لئے بچے کو کسی دوسرے ہسپتال لے جانے کا کہا تھا۔ لخت جگر کی آنکھوں کے سامنے موت پر ماں غم سے نڈھال ہو گئی۔

بچے کے والدین کا کہنا تھا کہ اب انہیں حکومت کے کسی وعدے یا کارروائی کی نہ ضرورت رہی ہے اور نہ ہی ان پر انہیں بھروسہ ہے۔

دوسری جانب، وزیر صحت سندھ سکندر میندھرو ہیں کہ اپنی حکومت کی کوئی غلطی تسلیم کرنے کو تیار ہی نہیں فرماتے ہیں ساتھ والے سرکاری ہسپتال میں کافی ونٹی لیٹر خالی پڑے تھے، سرکاری گاڑی پر بچے کو ساتھ والے سرکاری ہسپتال بھیجنے کی پیشکش کی، ڈاکٹر منتیں کرتے رہے لیکن بچے کا باپ نہ مانا۔

تاہم پی پی پی ہی کے رہنماء اور مرکز میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچے کو وینٹی لیٹر نہ ملنا افسوسناک ہے، سندھ حکومت کو صحت پر زیادہ توجہ دینی چاہئے۔

 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s