‘تم نے کبھی لڑکی دیکھی ہے؟’

کراچی میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کی جانب سے ہفتہ 14 جنوری کو منعقد کیے گئے کنسرٹ میں جہاں شہر قائد کے نوجوانوں کو انجوائے کرنے کا موقع ملا، وہیں کئی افراد کے لیے اس رات کا تجربہ خاصا ناخوشگوار بھی ثابت ہوا۔

اس کنسرٹ میں پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم، عابدہ پروین اور عاصم اظہر نے پرفارم کیا، تاہم کنسرٹ کے دوران صورتحال اُس وقت خراب ہوگئی، جب بہت سے نوجوان بغیر ٹکٹ اس کنسرٹ میں داخل ہوگئے۔

کنسرٹ کے دوران نوجوانوں کے جم غفیر کو سنبھالنا کافی مشکل ہوگیا جس کے دوران کئی منچلے نوجوانوں نے خواتین کو ہراساں بھی کیا۔

گلوکار عاطف اسلم کی اسٹیج پر پرفارمنس کے دوران سامنے کھڑی کئی خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، جسے دیکھتے ہوئے عاطف اسلم نے اپنی پرفارمنس کو درمیان میں رکوا کر ایک خاتون کو ہراساں کرنے والے نوجوان کو پورے مجمعے کے سامنے کھری کھری سنادیں۔

عاطف کا کہنا تھا، ‘تم نے کبھی لڑکی دیکھی ہے؟ تمہاری ماں بہن بھی ہوسکتی ہے یہاں پر’۔

گلوکار نے مزید کہا ‘تمیز سے انجوائے کرو گے تو شو لمبا چلے گا ورنہ جلدی ختم ہوجائے گا، انسان کے بچے بنو’۔

اس کے بعد عاطف اسلم نے اپنی ٹیم کے ارکان سے اُس لڑکی کی مدد کرنے کو کہا۔

واقعے کی مکمل ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔

عاطف اسلم کو ان کے اس اقدام کے باعث کنسرٹ میں کافی سراہا بھی گیا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s