پسند کی شادی پر بیٹی کو زندہ جلانے والی ماں کو سزائے موت

زینت قتل کیس میں مقتولہ کی ماں کو پھانسی کی سزا سنادی گئی

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لو میرج کی پاداش میں زندہ جلائی جانے والے زینت کے قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مقتولہ کی والدہ پروین بی بی کو سزائے موت اور بھائی انیس کو عمر قید کی سزا سنادی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری محمد الیاس نے کیس کی سماعت کی جیل حکام کی جانب سے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقتولہ کے کپڑوں سے بھی انتہائی تیز آتش مواد ملا زینت کی لاش اور جائے وقوعہ سے زیادہ جدوجہد کے آثار سامنے نہیں ملے جبکہ مقتولہ کی لاش کا اوپر والا حصہ چھت پر جبکہ ٹانگیں سیڑھیوں میں تھیں۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قصوروار ٹھہراتے ہوئے زینت کی ماں پروین بی بی کو سزائے موت جبکہ شریک مجرم بھائی انیس کو عمر قید کی سزاسنادی۔

زینت کے قتل کا مقدمہ تھانہ فیکٹری ایریا میں اس کی والدہ پروین بی بی، بہنوئی ظفر اقبال اور بھائی انیس کے خلاف درج کیا گیا تھا پروین بی بی اور ظفر اقبال کو نو جون دوہزر سولہ جبکہ انیس کو چودہ جون کو گرفتارکیا گیا تھا، عدالت نے مقدمے ميں نامزد بہنوئی ظفر اقبال کو بری کردیا تھا

واضح رہے کہ جون دو ہزار سولہ میں لاہور کے علاقے چونگی امرسدھو میں پسند کی شادی کرنے پر سترہ سالہ لڑکی زینت کو زندہ جلا دیا گیا تھا زینت نے انتیس مئی کو حسن نامی لڑکے کےساتھ پسند کی شادی کی تھی جس کے بعد زینت کے گھر والوں نے اسے یہ کہہ کر واپس بلا لیا کہ وہ اسے باعزت طریقے سے رخصت کریں گے اور پھر اس اسے زندہ جلادیا۔

مقتولہ کے شوہر حسن نے زینت سے قتل کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ ہمارے شادی کے بعد زینت کی والدہ اسے اپنے گھر لے گئی اور کہا کہ آٹھ دن کے اندر باعزت طریقے سے رخصتی کردی جائے گی زینت نے جانے سے انکار کردیا تھامگر اس کے چچا کے گارنٹی دینے پر میں نے اسے بھیج دیا حسن نے بتایا کہ دو دن تک زینت سے رابطہ رہا اور اس دوران وہ کہتی رہی کہ اس کے گھر والے اسے قتل کردیں گے لیکن میں اسے تسلی دیتا رہا ۔ زینت نے فون پر بتایا کہ اس کے گھر والے اسے واپس نہیں آنے دیں گے لیکن میں نے کہا کہ اب معاملہ بڑوں کے بیچ میں آگیا ہے لہٰذا ہم کچھ نہیں کرسکتے مگر دو دن بعد اسے قتل کردیا گیا

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s