حریت کانفرنس کا کشمیر کمیٹی سے فضل الرحمان کو ہٹانے کا مطالبہ

سربراہ حریت کانفرنس سید علی گیلانی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کی کمٹمنٹ کا اندازہ کشمیر کمیٹی سے ہو رہا ہے۔ کشمیر کمیٹی کی قیادت اور اراکین کی اکثریت کشمیر کاز کو نہیں سمجھتی۔ پاکستان کی کشمیر کاز سے کمٹمنٹ کے ثبوت کیلئے پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کو فعال بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا مولانا فضل الرحمان سے نجات حاصل کر کے کسی ایسے شخص کو آگے لایا جائے جو ہندو ذہنیت سے واقف ہو۔ کیا حکومت کے پاس ایسے لوگ نہیں کہ جو کشمیر جیسے سلگتے مسئلہ پر کمیٹی کی قیادت کریں۔ نریندر مودی ہندو فاشسٹ ہے اور اس سے خیر کی امید نہیں۔ سید علی گیلانی نے کہا نواز شریف حکومت نے بیرونی محاذ پر کشمیر کاز کیلئے جرات مندانہ موقف اپنایا لیکن اندرونی محاذ پر ان پر کرپشن کے الزامات نے ان کی پوزیشن کو کمزور کیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں امریکہ کا کردار مجرمانہ اور اس کی بے حسی شرمناک ہے۔ مقبوضہ وادی بغاوت کا منظر پیش کر رہی ہے مگر عالمی برادری ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔

 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s