دہشت گرد آصف چھوٹو کی ہلاکت، اہم شخصیات کے قتل کا منصوبہ بنانے کا انکشاف

شیخوپورہ میں مارے جانے والے کالعدم تنظیم کے امیر اور خطرناک دہشت گرد رضوان علی عرف آصف چھوٹو کے انکشافات کی دستاویز حاصل کر لی۔ مذکورہ دہشت گرد نے وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف سمیت متعدد اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

شیخوپورہ بائی پاس کے قریب انسداد دہشت گردی فورس کے ساتھ مقابلے میں مارے جانے والا دہشت گرد رضوان علی عرف آصف چھوٹو کالعدم لشکر جھنگوی کا امیر تھا۔ مذکورہ دہشت گرد نے کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے دوران درجنوں اہم شخصیات کو بیدردی سے قتل کیا۔ علامہ طالب جوہری کے بھتیجے ابن حسن، کراچی میں دو ایرانی شہریوں کے قتل، ہوٹل میں 8 افراد کے قتل کا مرکزی ملزم بھی آصف چھوٹو تھا۔ امام بارگاہ اورنگی کے متولی شمیم حیدر، سی آئی ڈی کے ملازم عبدالعلیم، کراچی میں بس حملے سمیت متعدد امام بارگاہوں پر خودکش حملے بھی آصف چھوٹو نے ہی کروائے تھے۔ مذکورہ دہشت گرد اورکزئی ایجنسی میں بیٹھ کر کراچی سمیت دیگر شہروں کی اہم شخصیات سے بھتہ بھی وصول کرتا رہا۔ آصف چھوٹو خودکش حملہ آوروں اور بارودی مواد تیار کرنے کا بھی ماہر تھا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے آصف چھوٹو کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ وہ سات سال جیل میں بھی رہا اور 2012 میں ضمانت پر رہا ہونے کے بعد آصف چھوٹو روپوش ہو گیا تھا جو گزشتہ رات اپنے دیگر ساتھیوں شاکر اللہ اور نورالعین کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا تھا۔

 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s