کمسن طیبہ دم توڑ گئی

لاہور کمسن بچی طیبہ دم توڑ گئی، مصری شاہ میں آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق بچوں کی تعداد 3 ہوگئی۔

لاہور کے علاقے مصری شاہ کے ایک مکان میں آگ لگنے کے واقعے میں جھلسنے والی ڈھائی سالہ طیبہ بھی دم توڑ گئی۔

گھریلو ملازمہ ماں شکیلہ بی بی اپنے 4 بچوں کو سلا کر اپنے کام پر گئی تھی سردی سے بچانے کیلئے کمرے میں گیس کا چولہا جلادیا گیا جس سے گھر میں آگ لگ گئی۔

آگ لگنے کے واقعے میں 2 بچیاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک بچی اور شیر خوار حمزہ جھلس کر زخمی ہوگیا تھا، دونوں بچوں کو تشویشناک حالت میں میو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم طیبہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

اہل علاقہ کے مطابق بچوں کے والدین محنت مزدوری کرتے ہیں، جو بچوں کو گھر چھوڑ کر خود کام پر چلے جاتے تھے، ایک مرلے کے مکان میں ایک ہی کمرہ تھا، جس میں پڑا ہوا تمام سامان بھی جل کر راکھ ہوگیا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s