بھینسوں کا دودھ 30 لاکھ لیٹر، فروخت 43 لاکھ: 13 لاکھ اضافی کہاں سے آتا ہے؟

لاہور میں پیداوار سے 13 لاکھ لیٹر زیادہ آنیوالا دودھ کہاں سے آتا ہے اور کس طرح پہنچتا ہے؟ اس بات پر ایکشن لینے میں محکمہ لائیو سٹاک اور ضلعی حکومت ناکام ہو گئی ہے۔

 لاہور اور گردو نواح میں روزانہ کی بنیاد پر بھینسوں سے پیدا ہونیوالے دودھ کی کل مقدار تقریباً 30 لاکھ لیٹر ہے جبکہ صارفین کی کم و بیش 43 لاکھ لیٹر دودھ کی طلب پوری کی جا رہی ہے جس پر محکمہ لائیو سٹاک کے حکام سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں کہ 13 لاکھ لیٹر اضافی دودھ کہاں سے آ رہا ہے؟۔ تشویشناک بات یہ ہے محکمہ لائیو سٹاک اور ضلعی حکومت کو اضافی ”نامعلوم“ دودھ کی فروخت کا علم ہے لیکن اس کے باوجود دودھ کی پیداوار کا سراغ لگانے میں تاحال ناکام ہیں۔ مزید برآں زہریلا دودھ فروخت کرنیوالے مافیا تک نہیں پہنچا جا سکا جس کے باعث شہری جن میں معصوم بچے بھی شامل ہیں صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہونے والا کیمیکل ملا دودھ پینے پر مجبور ہیں۔

محکمہ لائیو سٹاک اور ضلعی حکومت نے اضافی 13 لاکھ لیٹر بکنے والے دودھ کو زہریلا یا مضر صحت کے بجائے نامعلوم دودھ کا نام دیکر جان چھڑا لی ہے۔ محکمہ لائیو سٹاک کے مطابق کراچی کے بعد لاہور واحد شہر ہے جہاں سب سے زیا دہ دودھ فروخت ہوتا ہے۔ لاہور اور گردونواح میں بھینسوں سے حاصل کئے جانے والے تقریباً 30 لاکھ لیٹر خالص دودھ میں سے 35 فیصد لاہور کے بجائے دوسرے شہروں میں فروخت کر دیا جاتا ہے اور جو حصہ لاہور میں آتا ہے اس سے کئی گنا زیادہ دودھ کی فروخت نامعلوم افراد کر رہے ہیں۔

محکمہ لائیوسٹاک کی تیار کردہ رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ محکمہ کی طرف سے نامعلوم دودھ فروشوں کے خلاف ایکشن لینے اور ہزاروں لیٹر دودھ ضائع کرنے کے باوجود اب تک دودھ کی نہ تو مقدار کم ہو سکی ہے اور نہ ہی نامعلوم مافیا کی طرف سے زہریلے دودھ کی فروخت رک سکی ہے جبکہ محکمہ لائیو سٹاک دعوﺅں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔ اس حوالے سے سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق نے کہا کہ اس بات کا علم ہے، جلد مافیا کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔

 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s