سلمان خان کو ایڈز ہے،

بھارتی پنڈت سوامی اوم نے دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان صرف اس لیے شادی نہیں کر رہے کیونکہ وہ ایڈز جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں۔

 بھارتی ٹی وی کے ریالٹی شو بگ باس کا حصہ رہنے والے مشہور پنڈت سوامی اوم نے چونکا دینے والے الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں اور انہوں نے اسی وجہ سے ابھی تک شادی نہیں کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سلمان خان نے لندن میں شادی کی تھی جس سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ پنڈت اوم سوامی کے دعوے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ اوم سوامی ریالٹی شو بگ باس 10 کا حصہ رہ چکے ہیں تاہم انتظامیہ نے انھیں اشتعال انگیز حرکتوں کے باعث باہر نکال دیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے سلمان خان پر ہندو ثقافت کے مخالف ہونے کا بھی الزام عائد کیا تھا۔ پنڈت اوم سوامی نے دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان خواتین کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے موذی مرض ایڈز کا شکار ہوئے ہیں، ان کی اس بیماری سے متعلق قریبی لوگ ہی واقف ہیں جنہوں نے اسے خفیہ رکھا ہے۔

 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s