سیکنڈ ہینڈ موئل فونز اور مارکیٹس کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں بڑا فیصلہ، اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کیلئے مزید 10 ہزار پولیس والوں کو بھرتی کیا جائے گا، جب کہ انٹیلی جنس نیٹ ورک کی مدد سے نیا ٹارگٹڈ آپریشن اور سیکنڈ ہینڈ موبائل کے خلاف کریک ڈاؤں کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں جمعہ کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدار ت اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کا بنیادی ایجنڈا اسٹریٹ کرائمز  اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی تھا۔ اجلاس میں کراچی کیلئے مزید 10 ہزار پولیس اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جب کہ سکینڈ ہیند موبائل مارکیٹ میں بھی کریک ڈاﺅن کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں۔

 

Screen-Shot-2014-09-20-at-19.31.56

اجلاس میں چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ، سی پی ایل سی چیف، ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت دیگرحکام نے شرکت کیں، سی پی ایل سی چیف نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وارداتیں صبح اور رات مارکیٹ بند ہونے کے بعد زیادہ ہوتی ہیں۔

 

wpid-new-upcoming-smartphones-in-2015

جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں اعلیٰ حکام کی سرزنش کرتے ہوئے سخت غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ آج صبح اسٹریٹ کرائمز کا اجلاس طلب کرنے سے اندازہ لگائیں کتنا پریشان ہوں۔

how-to-buy-used-mobiles

اجلاس میں کرمنلز کو لگام نہ دینے پر وزیراعلی نے سندھ پولیس پر سخت برہمی کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے مطمئن نہیں ہوں، ایسی وارداتیں روز کا معمول بن گئیں ہیں، جب کہ اکثر وارداتوں میں معصوم نہتے شہری اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

132701105_21n

وزیراعلیٰ نے اجلاس میں ڈرگ مافیا کیخلاف آپریشن تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائمز پر کنٹرول پانے کیلئے اقدامات ناکافی ہیں، اسٹریٹ کرائمز کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے گا، اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کیلئے انٹیلی جنس نیٹ ورک کی مدد سے نیا آپریشن شروع کیا جائے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s