کراچی میں آٹھ سالہ بچی کیساتھ زیادتی اور قتل کرنے کی کوشش پر چیف جسٹس آف پاکستان نے سوموٹو لے لیا

کراچی میں آٹھ سالہ بچی کیساتھ زیادتی اور قتل کرنے کی کوشش پر چیف جسٹس آف پاکستان نے سوموٹو لے لیا، واقعہ کی فوری رپورٹ طلب۔

معصوم بچی کا گلا دبایا  مگر آواز نہ دب سکی، ملک کی اعلیٰ ترین عدالت  نے کورنگی کی 8 سالہ بچی  کی پکار سن لی، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کراچی میں جمعرات کے روز کم سن بچی کے ساتھ زیادتی اور تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، بچی کو جمعرات کو کورنگی ندی سے تشویشناک حالت میں برآمد کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس نے آئی جی سندھ پولیس اللہ ڈنو خواجہ سے 48 گھنٹے میں تفصیلی رپورٹ میں طلب کرلی ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے، بچی کا تعلق سندھ کے شہر مٹھی سے ہے اوروہ کورنگی کے نجی اسکول میں پڑھتی ہے۔ بچی ابھی مکمل طور پر ہوش میں نہیں، جب کہ ورثاء میں سے کسی نے ابھی تک پولیس سے رابطہ بھی نہیں کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسپتال منتقل کرنے اور تفصیلی طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی تھی، جب کہ اس کا مقدمہ تھانہ ابراہیم حیدری میں درج کیا گیا ہے، ایڈیشنل پولیس سرجن کے مطابق بچی کے گلے اور ہاتھ پر تشدد کے نشانات بھی ہیں اور زیادتی کے بعد اسے مارنے کیلئے اس کا گلہ کاٹنے کی بھی کوشش کی گئی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جسٹس ثاقب نثار نے عہدہ سنبھالنے کے بعد عوامی مسائل پر از خود نوٹس لینے کا آغاز کیا ہے اور چند ہفتوں کے دوران وہ متعدد مسائل پر سوموٹو لے چکے ہیں، 20 روز میں یہ چید جسٹس آف پاکستان کا تیسرا نوٹس ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s