کارشالیمارایکسپریس کی زد میں آگئی،6افرادجاں بحق،پولیس

صوبہ پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں کار شالیمار ایکسپریس کی زد میں آگئی،جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق صوبہ پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں کار شالیمار ایکسپریس ٹرین کی زد میں آگئی جس میں 6افراد جان کی بازی ہارگئے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے6افراد میں خاتون اور بچہ بھی شامل ہیں۔

پولیس کےمطابق شالیمار ایکسپریس کراچی سے لاہور جارہی تھی،حادثہ 93پھاٹک پر پیش آیا،حادثہ ریلوے کراسنگ پر پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔

یاد رہےکہ 6جنوری کو لودھراں میں اسکول کے بچوں سے بھرے دو چنگ چی رکشا اور ٹرین حادثے میں 9افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےوفاقی وزیر ریلوے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھاکہ جب تک سعد رفیق مستعفیٰ نہیں ہوں گے تب تک ورثاء کو انصاف نہیں مل سکتا اور نہ ہی یہ کیس کبھی منطقی انجام تک نہیں پہنچ سکے گا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s