گرل فرینڈ نے بنگلہ دیشی کرکٹر کو گرفتار کرادیا

بنگلہ دیشی پولیس نے گرل فرینڈ کی حساس تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں قومی کرکٹر عرفات سنی کو گرفتار کر لیا ہے۔

عرفات کی پرانی گرل فرینڈ نے پولیس سے دو ہفتے قبل شکایت کی تھی جس کے پیش نظر پولیس نے اتوار کو ڈھاکا کے نواحی علاقے امین بازار میں واقع کرکتر کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کر لیا۔

30 سالہ بائیں ہاتھ کے باؤلر پر ان کی گرل فرینڈ نے ان کی حساس تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا الزام عائد کیا ہے جہاں بنگلہ دیش میں سخت انٹرنیٹ قوانین کے سبب ایسا کرنا جرم تصور کیا جاتا ہے۔

مقامی پولیس کے سربراہ جمال الدین میر نے اے ای پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرفات کی گرل فرینڈ نے بتایا کہ کرکٹر نے ان کا ایک نقلی فیس بک اکاؤنٹ بنایا اور ان کی ذاتی تصاویر اس پر ڈال دیں جو انہیں انتہائی ناگوار اور ہتک آمیز لگیں۔

پولیس افسر کے مطابق ہم نے انہیں گرفتار کر لیا ہے اور عدالت سے انہیں پانچ دن کیلئے ریمانڈ میں دینے کی درخواست کی ہے۔

اگر عرفات سنی پر یہ جرم ثابت ہو جاتا ہے تو انہیں قانون کے تحت 14 سال جیل یا ایک کروڑ ٹکا جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ابھی تک عرفات کا سا معاملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری نے اے ایف پی سے گفتگو میں کہا کہ یہ ذاتی معاملہ لگتا ہے۔ ہم اس کو دیکھ رہے ہیں اور ابھی کوئی رائے دینا نہیں چاہتے۔

اسپنر بنگلہ دیش کی 16 ون ڈے اور دس ٹی20 میچوں میں نمائندگی کر چکے ہیں اور بالترتیب 24 اور 12 وکٹیں لینے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

2016 کے ورلڈ ٹی20 میں غیرقانونی باؤلنگ ایکشن پر انہیں معطل کردیا گیا تھا اور اس کے بعد سے وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے پر مجبور ہیں۔

عرادفت حالیہ عرصے میں مختلف تنازعات کے سبب گرفتار ہونے والے تیسرے بنگلہ دیشی کرکٹر ہیں جہاں اس سے قبل روبیل حسین کو ریپ کے الزام جبکہ شہادت حسین کو کمسن ملازمہ پر تشدد کے الزام میں قانون کے شکنجے کی زد میں آئے تھے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s