پیمرا نے ڈاکٹرعامرلیاقت پرپابندی لگادی

پیمرا نے بول ٹی وی کے اینکر عامر لیاقت پر پابندی عائد کردی ہے۔اس پابندی کا اطلاق فوری طورپر ہوگا۔

پیمرا نے ڈاکٹر عامر لیاقت کے خلاف شکایات کا نوٹس لے لیا ہے۔پیمرا نے بول نیوز پر نشرہونے والے پروگرام ایسے نہیں چلے گا  پر پابندی لگانے کےعلاوہ ڈاکٹر عامر لیاقت پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ان پر پابندی پیمرا کے ترمیمی ایکٹ 2007 کی دفعہ 27 کے تحت عائد کی گئی ہے۔ پیمرا کا کہنا ہےکہ یہ اقدام کئی ہفتوں کی مسلسل نگرانی کے بعد کیا گیاہے۔

پیمرا کی جانب سے بول نیوز کی انتظامیہ کو جو مراسلہ بھیجا گیاہے اس کے بعد ڈاکٹر عامر کسی  نئے یا نشر مکرر پروگرام میں بطور میزبان ،مہمان، تبصرہ نگار،رپورٹر،ایکٹر،اینکرپرسن،آڈیو یا ویڈیو بیپر یا کسی بھی حیثیت سے شرکت نہیں کرسکیں گے۔

فیصلے میں مزید یہ بھی کہا گیاہےکہ اگر یہ پروگرام یا عامر لیاقت دوبارہ اس چینل پر نظر آئے تو بول نیوز کی نشریات فوری طورپر بند کردی جائیں گی۔

عامر لیاقت پر پابندی اس وقت تک موثر رہے گی جب تک پیمرا اتھارٹی ان کے خلاف شکایات پرمتعلقہ کونسلز کی سفارشات کی روشنی میں کسی حتمی فیصلےپر نہیں پہنچ جاتی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s