سوسے زائد افراد کا قاتل ماراگیا

شہرقائد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھرپور کارروائیاں کیں۔ لیاری سنگولین میں مقابلے کے دوران گینگ وار کا کارندہ مارا گیا۔ ملزم عرفان چھاچھی سو سے زائد افراد کے قتل میں ملوث تھا۔ دیگرعلاقوں سے سات ملزمان دھر لیے گئے۔

کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے تحت رات گئے سیکیورٹی فورسز نے تابڑ توڑ کارروائیاں کیں۔ لیاری میں گینگ وار ملزم عرفان چھاچھی مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق فیصل پٹھان گروپ سے تھاجو سیاسی اور مخالف گروپ کے سو سے زائد افراد کے قتل میں ملوث تھا۔ملزم نے لیاری کے مختلف تھانوں پر دستی بم حملے بھی کیے ۔۔

نارتھ ناظم آباد بلاک آر میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ملزم حامد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، اس سے چند گھنٹے قبل ڈی بلاک میں ہونے والے پولیس مقابلے میں ملزم نوازا مارا گیا تھا۔  ایس پی گلبرگ کے مطابق گرفتار ملزم حامد مارے گئے ملزم نوازکا ساتھی ہے۔

ادھر شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش تارو سمیت چارملزمان گرفتار کرلیے ۔عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ سے اسٹریٹ کرمنلز عامر عرف روفی پکڑا گیا۔ انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے کارروائی کر کےایک ملزم کو دھر لیا جو لوگوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجتا تھا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s