کے الیکٹرک کا عوام سے اضافی رقم وصول کرنے کا انکشاف

کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے بلوں میں شہریوں سے اربوں روپے اضافی وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارت پانی و بجلی نے عوام سے لوٹی رقم واپس کرنے کی ہدایات دے دیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے عوام سے کے الیکٹرک نے اربوں روپے اضافی وصول کر لیے۔

وفاقی سیکریٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگا نے نیپرا کو خط لکھ ڈالا۔ وفاقی سیکریٹری نے چیئرمین نیپرا کو بتایا کہ بجلی کے نرخوں کا درست تعین نہ کیے جانے کی وجہ سے کراچی کے شہریوں سے 62 ارب روپے زائد وصول کیے گئے۔

ملٹی ایئر ٹیرف کے نظام کے تحت بجلی کے نرخوں کا تعین ہر 3 ماہ بعد ایندھن پر آنے والی لاگت اور تقسیم و ترسیل کے نقصانات کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے تاہم کے الیکٹرک کے تقسیم و ترسیل کے نقصانات کو زیادہ ظاہر کر کے سستے ایندھن کے ثمرات کو شہریوں تک نہیں پہنچنے دیا گیا۔

سیکریٹری پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ نیپرا ان بے ضابطگیوں کو دور کر کے عوام کا پیسہ واپس کرے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s