سلمان خان کو دھمکیاں دینے والا پنڈت گرفتار

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو دھمکیاں دینے والے پنڈت سوامی اوم  کو پولیس نے رئیلٹی شو’’ بگ باس‘‘ گھر کے قریب سے گرفتار کرلیا۔

مشہور رئیلٹی شو’’بگ باس‘‘ کے سیزن 10 سے نکالے گئے پنڈت سوامی اوم کے دبنگ خان کے خلاف زہر اگلنے پر  سلو میاں نے انہیں شو کے فائنل میں بلانے سے انکار کردیا تھا جس پر سوامی اوم نے شو انتظامیہ کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں لیکن اب انہیں شو سے قبل ہی گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’بگ باس‘‘ کے سیزن 10 سے نکالے گئے سوامی اوم فائنل شو میں نہ بلانے پر اسے ناکام بنانے کے لیے سیٹ پر پہنچ گئے اور ہنگامہ آرائی کی جس پر ممبئی  پولیس نے پنڈت سوامی اوم کو گرفتار کرلیا ہے۔  دوسری جانب پولیس نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ  شو کے فائنل تک پنڈت کو حراست میں رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ سلمان خان ’’بگ باس‘‘ کے کئی سیزن کی میزبانی کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں اور ایک قسط کا معاوضہ 8 کروڑ سے زائد وصول کررہے ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s