مشتعل شہریوں نے ڈاکوزندہ جلا ڈالا

لانڈھی میں مشتعل عوام نے ڈاکو کو جلا کر ماردیا ۔ کورنگی اللہ والا ٹاون میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔

کراچی کے علاقے لانڈھی نمبرتین میں ڈکیتی کی ناکام کوشش کے دوران ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا ۔ موٹرسائیکل سوار ڈاکو دودھ کی دکان  پرواردات کےلیے پہنچا تو بہادردکاندار نے اسے اسلحے سمیت ہی دبوچ لیا۔ شور مچا تو شہری بھی پہنچ گئے۔ مشتعل شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ڈاکو کو جلاڈالا ۔

ہلاک ہونے والے ڈاکو کا اسلحہ،چھینی ہوئی موٹر سائیکل اور تین موبائل فون برآمد پولیس نے تحویل میں لے لیے۔

دوسری جانب صبح سویرے کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ مقتول عثمان کے والد کو بھی چار ماہ قبل فائرنگ سے قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے دیا۔

ادھرابراہیم حیدری سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s