سیکٹر انچارج کی ہدایت پر 15 افراد کو قتل کیا،متحدہ کا ٹارگٹ کلر

متحدہ کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر ذیشان نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے سیاسی مخالفین سمیت 15 افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن سے گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلر ذیشان نے شہر میں قتل، بھتہ خوری، چائنا کٹنگ سمیت دیگر سنگین جرائم کا اعتراف کرتے ہوئے 15 افراد کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

ٹارگٹ کلر نے اپنے بیان میں بتایا کہ چائنہ کٹنگ اورزمین کےتنازعوں پر پیپلز پارٹی سمیت مختلف سیاسی مخالفین کے 15 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا اور بھتہ نہ دینے پر کاروباری مراکز پر دستی حملے بھی کیے۔

ٹارگٹ کلر کے مطابق اس کا تعلق متحدہ کے عسکری ونگ سے ہے اور اُسے قتل، دستی حملے اور زمین پر قبضے سمیت دیگر جرائم کے لیے ہدایات سیکٹر انچارج اسلام فوجی دیا کرتا تھا۔

واضح رہے کہ ٹارگٹ کلر ذیشان کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک مشترکہ کارروائی میں سرجانی ٹاؤن سے حراست میں لیا تھا جس سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلر سے تحقیقات جا ری ہیں اور مزید ہولناک انکشافات کی توقع ہے جس کی بنیاد پر مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s