سیکیورٹی پروٹوکول پر فیصل واوڈا تنقید کی زد پر

لیکن یہ دلچسپ تب تک ہی رہا جب تک لوگوں نے انہیں بائیک چلاتے دیکھا، تاہم جیسے ہی ان کے آگے پیچھے چلنے والے پروٹوکول پر نظر پڑی تو یہ دلچسپی فیصل واوڈا کے لیے تنقید کی شکل اختیار کرگئی۔

بائیک چلاتے ہوئے فیصل واوڈا کے آگے پیچھے پولیس کی 4 گاڑیاں چل رہی تھیں، تاہم سوشل میڈیا پر صارفین کو یہ بات خاصی ناگوار گزری۔

اب ایسے موقع پر لوگوں کا غصہ جائز بھی نظر آرہا ہے، اس کی ایک اہم وجہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا وی آئی پی کلچر کی سخت الفاظ میں مذمت بھی ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان نے ہمیشہ ہی اپنے بیانات میں سیاست دانوں کے وی آئی پی کلچر اور پولیس پروٹوکول کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ پروٹوکول کے ساتھ سفر نہیں کریں گے، ساتھ ساتھ انہوں نے خیبر پختونخوا میں ایسے پروٹوکولز پر پابندی کا بھی اعلان کردیا ہے۔

فیصل واوڈا کے اس پروٹوکول کو دیکھ کر ذہن میں یہ سوال بھی آتا ہے کہ وہ اس وقت سرکاری ملازم نہیں اور تو آخر انہیں پولیس کا اتنا پروٹوکول ملا کیسے؟

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s