گجرات،بچھڑے کا کٹا ہوا سر ملنے کے بعد فسادات شروع

بھارتی گجرات میں گائے کے بچھڑے کا کٹا ہوا سر ملنے کے بعد فسادات شروع ہوگئے، مشتعل ہندو انتہا پسندوں نے کئی دوکانوں کو تباہ کر دیا، پولیس کی جانب سے انتہا پسند ہندوﺅں پر قابو پانے کیلئے آنسو گیس کا استعمال اور لاٹھی چارج جاری ہے۔

بھارتی ریاست گجرات میں گائے کے بچھڑے کا کٹا ہوا سر ملنے کے بعد فسادات شروع ہو گئے ہیں اور مشتعل ہندو انتہا پسندوں نے کئی دکانوں کو تباہ کر دیا جبکہ پولیس نے انتہا پسند ہندوﺅں پر قابو پانے کیلئے آنسو گیس کا استعمال اور لاٹھی چارج کیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ گجرات کے شہر سورت کے نواحی علاقے گودودارا میں پیش آیا جہاں ایک سڑک سے بچھڑے کا کٹا ہوا سر ملنے کے بعد انتہا پسند ہندو مشتعل ہو گئے، مشتعل افراد نے کئی دکانوں میں توڑ پھوڑ کی، کاروباری مراکز بند کرا دئیے اور پولیس پر پتھراﺅ کیا۔

574fdf9a72cd5

مقامی پولیس حکام کے مطابق پولیس نے مشتعل افراد پر قابو پانے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے 20 شیل فائر کئے۔ پولیس حکام کے مطابق صورت حال پر قابو پا لیا گیا ہے اور علاقے میں گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ پولیس نے کئی افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s