تھر: سال کے پہلے 32دن میں19 بچے جاں بحق

تھر میں اموات کا سلسلہ جاری ہے، سول اسپتال میں زیرعلاج 2 سال کا بچہ زندگی کی بازی ہار گیا، ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ 32 روزمیں 19 بچے دم توڑ چکے ہیں.

تفصیلات کے مطابق مٹھی کے سول اسپتال میں زیرعلاج 2 سال کا بچہ زندگی کی بازی ہار گیا، ترجمان محکمہ صحت کے مطابق 32 روزمیں 19 بچےدم توڑ چکے ہیں، جبکہ 40 بچے زیر علاج ہیں، انہوں نے کہا کہ رواں ماہ 40 بچوں کو حیدرآباد اور کراچی ریفر کیا گیا ہے.

محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تھرمیں بیماریوں میں اضافے کی وجہ موسم کی تبدیلی ہے۔

واضح رہے، گذشتہ سال بھی تھر میں معصوم بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری تھا، جس کے معتلق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تھر میں بچوں کی اموات کی شرح کراچی یا لاہور سے زیادہ نہیں ہے ، تاہم یہ مسئلہ بہرحال ہے اور یہ تھر کا ثقافتی مسئلہ ہے، انہوں نے کہا کہ تھر میں جلد شادیاں ہوجاتی ہیں، کم عمر ی میں بغیر وفقے کے بچوں کی پیدائش سے یہ مسائل پیدا ہو رہے ہیں.

یاد رہے، گذشتہ سال تھر اور مٹھی میں غذائی قلت اوربیماریوں سے لڑتے معصوم بچوں نے اپنی ماں کی گودیوں میں ہی جان دیدی تھی۔

 

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s