سیالکوٹ :شادی کے نام پر نازیبا ویڈیو بنانے کا دھندا جاری

محمد پورہ میں داماد نے سسرالیوں کے 3 لاکھ اور 15 تولے سونا ہتھیا لیا ، مرکزی ملزم سمیت چھ گرفتار

 سیالکوٹ میں شادی کے نام پر نازیبا ویڈیوز بنانے کا مکروہ دھندہ عروج پر ہے ، محمد پورہ کا ایک اور متاثرہ خاندان سامنے آگیا ۔ داماد نے3 لاکھ روپے اور 15 تولے زیورات ہتھیا لیے ۔

آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا ۔ سیالکوٹ میں شادی کے نام پر کھلواڑ ، نازیبا ویڈیوز بنانے کا مکروہ دھندہ عروج پر ، ایک اور متاثرہ خاندان سامنے آگیا ۔ سیالکوٹ میں چند روز پہلے شادی کے نام پر نازیبا ویڈیوز بنانے کا معاملہ بے نقاب کیا ، بے ضمیر افراد شادی کے بعد اپنی ہی بیوی اور سسرال والوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں ۔

اب اس مکروہ دھندے کے مزید متاثرین بھی سامنے آگئے ہیں ، محمد پورہ کا متاثرہ خاندان بھی اسی مسئلے سے دوچار ہے ۔ ان کے داماد نے 3 لاکھ روپے اور 15 تولے زیورات بھی ہتھیا لیے ہیں ۔ متاثرہ خاتون کی فریاد ہے کہ مرد تفتیش کاروں کو خود پر مظالم نہیں بتا سکتی ، خاتون تفتیشی پولیس افسر تعینات کی جائے ۔  آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ڈی پی او سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

آئی جی پنجاب نے متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔ پولیس نے منظر عام پر آنے والے سکینڈل کے خلاف مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم سمیت چھ افراد کو گرفتار بھی کیا ، تاہم ایک ملزمہ اب تک قانون کی گرفت سے آزاد ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s