مصباح الحق کےاہم انکشافات

کپتان مصباح الحق نے کہاہےکہ پوری دنیامیں ٹیمیں ہوم گراؤنڈ پر اچھی کارکردگی کامظاہرہ کررہی ہیں۔اب مجھے کرکٹ چھوڑنے اورشرم کرنے کے مشورے دئیے جارہے ہیں۔کپتانی کےلیے کسی کانام نہیں لوں گا۔

فیصل آباد میں اقبال اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتےہوئے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہاکہ انڈیا اپنے ملک میں جیت کر نمبر ون بن رہاہے۔ ٹیموں کی کارکردگی میں تسلسل اہم ہوتاہے۔انھوں نے کہاکہ جس کو مرضی چاہے کپتان لگادیں،پہلے موجود مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔جو بھی کپتان ہوگا، اسے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔انھوں نے کہاکہ قومی کرکٹ کو درست کرکے پلئیر کی گرومنگ کی ضرورت ہے۔

انھوں نے مزید بتایاکہ ہر سال پاکستانی کھلاڑیوں کو جنوبی افریقا یا آسٹریلیا بھیجوانا ہوگا تاکہ انھیں وہاں کی کنڈیشنز کااندازہ ہو۔انھوں نے کہاکہ مجموعی طورپر پاکستان کی کرکٹ میں ٹیلنٹ بین الاقوامی معیار کےمطابق گروم نہیں ہورہا،اس پر فوکس کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہاکہ انڈرنائین ٹین اور نچلی سطح پر ٹیلنٹ کو کرکٹ کے قریب کرنا ہوگا۔

انھوں نے شکوہ کیاکہ آج ہر کوئی مجھے کرکٹ چھوڑنےکاکہہ رہاہے۔صرف چارمیچوں کی کارکردگی پر کسی کوئی کچھ نہیں کہنا چاہئے۔ انھوں نے مزید کہاکہ یہی لوگ کل مجھے واپس ون ڈے کرکٹ میں آنے کا کہہ رہے تھے۔مصباح نےانکشاف کیاکہ جب کرکٹ چھوڑناچاہتاتھاتومنع کردیاگیا۔ انھوں نے کہاکہ ٹیم کی پرفارمنس میں یکسوئی کی ضرورت ہے۔شائقین کی سوچ میں بہتری آئے گی تو کرکٹ بہتر ہوگی۔

مصباح الحق نے کہاکہ ٹیم کا تھنک ٹینک مل کر قومی ٹیم کے لیے فیصلے کرتاہے۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس بہترہونی چاہئے۔فٹنس کا معیاراوپرلےجانااہم ہے۔ انھوں نے کہاکہ پی ایس ایل کے بعد کچھ کرنے کا فیصلہ بعد میں ہی کروں گا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s