کراچی کے 6 قبرستانوں میں تدفین پر پابندی لگادی

میئر کراچی وسیم اختر نے شہر کے 6 قبرستانوں میں تدفین پر پابندی لگانے کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کے زیرانتظام 6 قبرستانوں میں مردوں کی تدفین پر پابندی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق میئر کراچی نے یہ فیصلہ شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے بعد بلدیہ عظمیٰ کے اجلاس میں کیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ کے ایم سی کے تحت چلنے والے 6 قبرستانوں میں تدفین پر پابندی ہوگی اور ان قبرستانوں میں جگہ فراہم کرنے والے عملے کے خلاف سخت کارروائی بھی کی جائے گی۔

میئر کراچی نے  شاہ فیصل کالونی، کورنگی مولا بخش، عظیم پورہ، ماڈل کالونی، ملیر، پاپوش نگر، یاسین آباد گلبرگ کے قبرستانوں میں مردوں کی تدفین پر پابندی عائد کی۔

وسیم اختر نے شہریوں سے اپیل کی کہ  وہ جامعہ ملیہ ملیر، چکرا گوٹھ کے قبرستانوں میں تدفین کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ شہریوں کو محمد شاہ صدیق آباد، نیوکراچی کےقبرستانوں میں تدفین کی اجازت ہے جبکہ سرجانی ٹاؤن سیکٹر7  قبرستان میں بھی شہری تدفین کرسکتے ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s