بھارت اپنےکام سےکام رکھے

بھارت دوسرے ممالک کے معاملات پر تبصرہ کرنے کے بجائے اپنے کام سے کام رکھے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نےکہاہےکہ دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی دنیا معترف ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کئی اہم امور پرواضح جواب دے دیا۔ترجمان کاکہناتھاکہ حافظ سعید کی نظر بندی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔اس فیصلے پر بھارتی ردعمل کی کوئی ضرورت نہیں۔

نفیس ذکریا کاکہناتھاکہ بھارت کے دوسرے  ممالک کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے کے بجائے اپنے معاملات کی اصلاح پر توجہ دے۔ اقوام متحدہ کی پابندیوں کی روشنی میں پاکستان نے تمام مطلوبہ اقدامات کیے ہیں۔ پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیاز اقدامات کیے ہیں۔

امریکن امیگریشن پالیسی پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ہر ملک کا حق ہے کہ وہ اپنی ویزہ پالیسی بنائے تاہم اس میں امتیازی برتاؤ نہیں ہونا چاہیئے۔نفیس ذکریا نے کہاکہ تمام ممالک ایسی پالیسیاں اختیار نہ کریں جن کا فائدہ اٹھا کر انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف اتحاد میں مذہبی بنیاد پر دراڑیں ڈالنے والوں کو فائدہ ہو۔

ترجمان نے کویت کی جانب سے پاکستانیوں پرویزہ پابندیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر حسین حقانی کے پیغام کو گمراہ کن قراردےدیا۔ان کا کہنا تھا کہ سابق سفیر کا کردار قومی مفاد کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ہتھیاروں کی دوڑ خطے کے امن کیلئے خطرناک ہے۔پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام اوردیگر ہتھیار صرف دفاعی مقاصد کیلئے ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s