لاکھوں افراد کی جان لینے والا ہٹلر کا فون نیلامی کیلئے پیش

جرمنی میں فہرربنکر سے دریافت ہونے والے نازی رہنما ایڈولف ہٹلر کے فون کو امریکا میں نیلامی کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ یہ ٹیلی فون سیٹ 1945 سے انگلش کنٹری ہاؤس میں موجود ہے۔

میری لینڈ میں موجود تفصیل کے مطابق، ہٹلر کو یہ فون نازی جرمنی کی فوج نے پیش کیا تھا جبکہ نازی رہنما نے اس ٹیلی فون سے دوسری جنگ عظیم کے دوران کئی اہم احکامات جاری کیے تھے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق سیمنز کا تیار کردہ یہ ٹیلی فون پہلے پہل سیاہ رنگ تھا تاہم بعد ازاں اسے سرخ رنگ میں رنگا گیا اور اس پر ہٹلر کا نام اور ان کا مشہور نشان سواستکا کھود دیا گیا۔

سیمنز کا تیار کردہ یہ ٹیلی فون پہلے پہل سیاہ رنگ تھا—فوٹو بشکریہ: سی این این
سیمنز کا تیار کردہ یہ ٹیلی فون پہلے پہل سیاہ رنگ تھا—فوٹو بشکریہ: سی این این

نیلام گھر کی جانب سے نازی رہنما کے زیر استعمال اس ٹیلی فون سیٹ کو ‘ہٹلر کا تباہی پھیلانے والا آلہ’ قرار دیا گیا ہے، جس کی وجہ اس فون کے ذریعے ہٹلر کی جانب سے جاری کیے جانے والے احکامات ہیں۔

نیلام گھر کے مطابق اس فون کی مدد سے کی گئی فون کالز میں ایڈولف ہٹلر نے دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کی موت کے حکم جاری کیے۔

جنگ عظیم دوئم کے خاتمے کے بعد برطانوی افسر رالف رینر نے اپنے برلن دورے میں اس فون کو ہٹلر کے بنکر سے دریافت کیا۔

رالف رینر کی وفات کے بعد یہ فون ان کے بیٹے رینالف رینر کے پاس پہنچا، رینالف رینر کے مطابق ان کے والد کو اس بنکر کا احوال ازبر تھا جہاں ہٹلر نے اپنی زندگی کے آخری دن بسر کیے۔

مئی 1945 میں اپنے ایک خط کے ذریعے رالف رینر نے اپنی اہلیہ کو اس بنکر کی ہولناکی سے تو آگاہ کردیا تاہم یہ نہیں بتایا کہ ان کے پاس ہٹلر کا یہ قیمتی فون موجود ہے کیونکہ اگر لوگوں کو اس بات کا علم ہوتا کہ برطانوی فوجیوں نے جرمن لوگوں کے مال میں لوٹ مار کی تو انہیں کورٹ مارشل کا سامنا کرنا پڑسکتا تھا۔

رینالف رینر امید کرتے ہیں کہ ہٹلر کی اس باقیات کو کوئی عجائب گھر خرید لے گا کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ اب یہ دنیا سے مزید چھپا نہ رہے بلکہ بلکہ دنیا کو جنگ کی ہولناکی سے آگاہ کرے۔

نیلام گھر امید کرتا ہے کہ اس ٹیلی فون سیٹ کی بولی 2 سے 3 لاکھ ڈالر (تین کروڑ پاکستانی روپے) تک ہوگی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s