حکومت کو کما کردینے کے باوجود بھارت میں فنکارکی کوئی اہمیت نہیں، ارشد وارثی

بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت فلم انڈسٹری سے ٹیکس کی مد میں اچھی خاصی رقم لیتی ہے لیکن پھر بھی حکومت کے نزدیک فنکار کی کوئی اہمیت نہیں۔

بالی ووڈ کی مشہور فلم ’’ منا بھائی ایم بی بی ایس ‘‘ میں سرکٹ کے کردار سے شہرت پانے والے اداکارہ ارشد وارثی نے اپنی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہےکہ بھارتی حکومت فلم انڈسٹری سے ٹیکس کی مد میں اچھی خاصی رقم لیتی ہے لیکن پھر بھی انڈسٹری کے لوگوں کو ڈرایا اور دھمکایا جاتا ہے مگر کسی کو ہماری پرواہ نہیں ہوتی جب کہ حکومت بھی انڈسٹری کے لوگوں کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کرتی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛سنجے لیلا بھنسالی پر مشتعل افراد کا حملہ

ارشد وارثی نے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ طریقہ کار غلط ہے ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہیے ،اس بارے میں حکومت کو سوچنا چاہیے کہ فلم انڈسٹری بھی ایک کمیونٹی ہے جو ایمانداری سے اپنا کام کرتی ہے اور باقاعدگی سے ٹیکس بھی ادا کرتی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سنجے لیلا بھنسالی کو جوتا مارنے والے کیلیے انعام کا اعلان

واضح رہے کہ مشتعل افراد نے جے پور میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوتی‘‘ کے سیٹ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جس کے باعث فلم کی شوٹنگ روک دی گئی تھی جب کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما نے سنجے لیلا بھنسالی کو جوتا مارنے والے کو انعام دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s