سلمان حیدرکی گمشدگی کی اصل وجہ

احمدا عوان
ahmedawan1947@gmail.com

سلمان حیدرکے گرفتارہونے کے بعددوطرح کے رویئے سامنے آئے ۔کچھ لوگ اس کے جبری گمشدہ ہونے کے خلا ف ہیں۔مگرکچھ لوگ اس کے گمشدہ ہونے سے بہت خوش ہیںبلکہ ان کی خوشی دیکھ کرگمان ہوتاہے کہ سلمان حیدرکوگمشدہ کروانے کے پیچھے ان مخلص مگرمعصوم لوگوںکاہاتھ ہے۔پہلے والاطبقہ جوسلمان حیدرکی گمشدگی پرپریشان اورسراپااحتجاج ہے وہ سلمان حیدرکی لبرل سوچ کے یاتوہامی ہیںیاپھرخودلبرل ہیں۔کچھ لوگ اس لیے سلمان حیدرکے معاملے پراس کاساتھ دے رہے ہیں، کیونکہ وہ جبری گمشدگی کی عمل کے خلاف ہیں،ان لوگوںکاماننا ہے کہ سلمان حیدرنے جوبھی کیاہو،اس کوعدالت میں پیش کرکے وہاںسے سزادلوانی چاہیے۔ناکہ زبردستی اغواءکرکے اس کوسبق سیکھانے کی کوشش کی جائے۔سلمان حیدرکے گم ہونے پرخوش ہونے والے افرادسے مجھے ذاتی طورپرہمدردی ہے۔وہ اپنی خوشی کی بڑی واضح دلیل رکھتے ہیں۔ایسے احباب جوکہ خوش ہیں،ان کاکہنا ہے کہ سلمان حیدرایک گستاخ شخص تھا۔اس نے اللہ تعالی،حضورﷺاوردیگربہت سی مبارک ہستیوںپرتنقیدکی اورانتہائی بےہودہ الفاظ میں اظہارخیال کیاہے۔ لہذاسلمان حیدرکے ساتھ جوکچھ ہورہاہے ،وہ اس کاحق دارہے۔اوراس کواس کے گناہوںکی سزاملی ہے ۔اس کا یہی علاج ہے۔اس کوایسے ہی لاپتہ رکھاجائے۔خوش ہونے والے افرادکومکمل یقین ہے کہ سلمان حیدرکی روزپٹائی ہورہی ہوگی ،اس کوالٹالٹکاکریاالٹا،لیٹاکر،اس کی چھترول ہوتی ہوگی۔اوروہ زورزورسے چیختاہوگا۔مددکے لیے پکارتاہوگا؟اس کوبہت دردہورہاہوگا؟مگرکوئی اس کی مددنہیںکرتاہوگا؟اس طرح دوسرے طبقے والے جوکہ سلمان حیدرکی گمشدگی پرخوش ہیں۔ان کوقلبی اطمینان میسرآرہاہے کہ ،ایک لبرل اورگستاخ کے ساتھ اس دنیامیںایساہی ہوناچاہیے،لہذاسلمان حیدرکی گمشدگی درست ہے ،اب میںعرض کرتاہوںکہ مجھے اس خوش ہونے والے طبقے سے ہمدردی کیوںہے؟دراصل یہ بے چارے معصوم ہیں،سادہ ہیں،اوربہت سے جدیدمسائل سے لاعلم ہیں۔کوئی ان سے پوچھے کہ کیاسلمان حیدرکوغائب کرنے والوںنے اس لیے سلمان حیدرکوغائب کیاہے ،کیونکہ سلمان حیدراللہ تعالی اوردیگرمقدس ہستیو ںکے بارے میں نازیباکلمات اداکرتاتھا؟اگرفرض کریںکہ وجہ یہی ہے تومتعلقہ نیک لاپتہ کرنے والوںنے ،یہ کام اتنے عرصے بعدکیوںکیا؟اورسلمان حیدرہی کیوں؟ملک میںسینکڑوںلوگ موجودہیںجوفیس بک ،یوٹیوب اوردیگرسماجی رابطے کے ذرائع پرآج کی تاریخ میںبھی گستاخیاںکررہے ہیں،تونیک ،لاپتہ کرنے والے ،ان سب کوکیوںنہیںلاپتہ کررہے ہیں؟کیاجوکام سلمان حیدرکررہاتھاوہ کام اس وقت ملک میں اورکوئی نہیںکررہا؟ان سب کوکیوںنہیںغائب کیاجارہا؟اورجودیگرسات ہزارلوگ لاپتہ ہیں،جن میںلاپتہ افرادکے معاملے کوزندہ رکھنے والی خاتون رہنماء،آمنہ مسعود جنجوعہ صاحبہ کے شوہرمسعود جنجوعہ بھی شامل ہیں۔ان سب کوکیوںلاپتہ کیاگیاہے ؟ان کاقصورکیاتھا؟وہ بھی گستاخیاںکرتے تھے ؟وہ توکل تک نیک لوگوںکی مددسے نیک کام کرتے تھے پھران کے ساتھ یہ سلوک کیوں؟ اورہماری ریاست کوآج 2017ءمیں یہ خیال آیاکہ اللہ پاک اورمقدس ہستیوںکی شان میںگستاخی برداشت نہیںکی جائے گی؟اگرایساہے توسلمان تاثیرکوعزت سے کیوںدفنایاگیا؟معلونہ آسیہ اب تک کیوںہے ؟ریاست قادیانی سائنسدان ڈاکٹرعبدالسلام پرفخرکیوںکرتی ہے ؟اورسوال تویہ ہے کہ ،ریاست نے سچ میںایساکوئی فیصلہ کیابھی ہے ؟یایہ صرف مفروضہ ہے؟دراصل بات یہ ہے کہ سلمان حیدرسے بہت بڑی غلطی ہوگی،وہ غلطی یہ کہ سلمان حیدراللہ رسول ﷺکوچھیڑنے کے ساتھ ساتھ ریاست کوبھی چھیڑتاتھا۔اوربس یہی وجہ اس کی گمشدگی کی وجہ بن گئی ،یقین کریںاگرسلمان حیدرریاست کی توہین نہ کرتا،ریاست کوذلیل کرنے کی کوشش نہ کرتا،ریاست پرکیچڑنہ اچھالتا،
ریاست پرتنقیدنہ کرتا،ریاست کامذاق نہ اڑاتاتوسلمان حیدر،خداتعالی ،رسول ﷺ،صحابہ کرام، بزرگان دین اوردیگرمقدس ہستیوںکے بارے میںجومرضی کہتارہتا، کیا ریاست سلمان حیدرکوہاتھ بھی لگاتی؟بلکہ اگر سلمان حیدرپرکوئی چھوٹاموٹاحملہ ہوجاتااورسلمان حیدرکی جان کوخطرات لاحق ہوجاتے توریاست سلمان حیدرکواپنی حفاظت میں لے کر،امریکہ یاکسی بھی یورپین ملک روانہ کردیتی ۔جہاںبیٹھ کرسلمان حیدرخوب مزے لے لے کراسلام پراوردیگرمبارک ہستیوںپرتنقیدکرتا۔میری بات پر یقین نہیںہے تومیںسوال کرتاہوںکہ ،سلمان حیدرکوآج تک محلط کیوںدی گئی ؟اس کی پہلی گستاخی پراس کی خبرکیوںنہیںلی گئی ؟اوریہ سوال ریاست کے ساتھ ساتھ ان مذہبی ٹھیکیداروںسے بھی ہے جو،اب دیہاڑی پکڑکرمیدان میں نکلے ہیں۔کیونکہ اس جیسے بہت سے آج بھی وہی سب کچھ کررہے ہیں۔توان کواب تک رعایت کیوںدی ہوئی ہے؟اگرکوئی اس خوشگمانی کاشکار ہے کہ سلمان حیدرکے لاپتہ ہونے کی وجہ اس کی مذہب پرتنقیدتھی تواللہ پاک ایسے معصوم لوگوںکوہدایت دے ،اوران کی آنکھیںاوران کی عقل پرپڑے پردے اٹھائے ۔بھائی ہماری پاکستانی ریاست ایک لبرل ریاست ہے ،مذہبی ریاست میں چیف جسٹس ہندونہیںبن سکتا؟ایک لبرل ریاست میںہی بھگوان داس چیف جسٹس بن سکتاتھا،مذہبی ریاست میں فلمیںنہیںبنتی؟لبرل ریاست میںبن سکتی ہیں۔مذہبی ریاست میںلڑکیوںکے کھیل کود کے انعامات جیتنے پرفخرنہیںکیاجاتا۔سلمان حیدرکے غائب ہونے پراس کے خلاف تنقیدکرنے والے اورمذہب کی آڑلے کرتنقیدکرنے والے دراصل لبرل قوتوںکوخود پرہنسنے کاموقع فراہم کررہے ہیں۔انسان کولڑائی اصولوںکے ساتھ لڑنی چاہئے۔ریاست نے مذہب کی توہین پرسلمان حیدرکونامعلوم نہیںکیاہے ۔پہلے مذہبی لوگ سلمان حیدراوران جیسے لوگوںکواپنے بل بوتے پرسزادلوائیںپھربے شک خوشیاںمنائیں۔اورسلمان حیدرتویہ سب گستاخیاںکئی سالوںسے کررہاتھا۔ان تمام مذہبی لوگوں کوتب خیال کیوںنہیںآیاکہ ،اس کے خلاف عدالت میں جاناچاہئے؟یااس کے خلاف سڑکوںپراحتجاج کرناچاہئے؟ اورعامرلیاقت جیسے بھانڈاورمراسی کوبھی اب معلوم ہواکہ یہ گستاخیاںکرتاتھا؟آج سے پہلے عامرلیاقت بھی سورہاتھا؟انتہائی مخلص اورمذہب سے محبت کرنے والے حضرات کوچاہئے کہ وہ سلمان حیدرکے واقعے سے سبق سیکھیںکہ ہماری ریاست اللہ تعالی اوردیگرمقدس ومبارک ہستیوںپرتوتنقیدبرداشت کرتی ہے ،لیکن اگرکوئی ریاست پرتنقیدکرے توریاست اس کوزیادہ دیرموقع نہیںدیتی ۔لبرل ہونے کے ثبوت کے طورپرہماری ریاست اورکیاکرے ؟کیاریاستی اداروںکے سربراہان خود پرمٹی کاتیل چھڑک کرآگ لگائیں تومذہبی لوگوںکوپتہ چلے گا؟ہماری ریاست نے ،اقوامی متحدہ میں انسانی حقوق کے عالمی منشورپردستخط کئے ہیں،اورپاکستانی ریاست نے عالمی برادری کویقین دلایاہے کہ ،وہ جلدیابدیرانسانی حقوق کواپنے ہاں مکمل طورپرنافذ کرے گی۔انسانی حقوق کاعالمی منشورتمام لوگوںکوبرابرسمجھتاہے چاہے،وہ پیغمبرحضرات ہوںیاکوئی بھی ہستی انسانی حقوق کاعالمی منشور اظہارائے کی آزادی کے تحفظ کویقینی بناتاہے۔اس لیے انسانی حقوق کی نظرمیںسلمان حیدرکااپنی رائے کااظہاردرست ہے،اب یہاںبڑی دلچسپ صورتحال پیداہوچکی ہے ،عالمی برادری سلمان حیدرکی گمشدگی کواس لیے سنجیدہ لے رہی ہے کیونکہ سلمان حیدرمذہب پرتنقید کرکے ایک آزادخیال انسان ہونے کاثبوت دے رہاتھااورادھرریاست کواس پراعتراض یہ ہے کہ یہ بدمعاش مذہب پرتنقید کرتارہتااگربہت مشہورہوجاتاتوPTAیاFIAکے ادارے اس مسئلے کودیکھ لیتے۔لیکن اس نے توریاست پرتنقید کرناشروع کردی تھی اب ریاست کہاںتک صبرکرتی ؟لیکن سب سے افسوس کے قابل صاحب علم اورمخلص ،اسلام سے محبت کرنے والے مذہبی احباب کاروئیہ ہے ،جوبغیرتمام صورتحال پرغورکیئے بس اس پرخوش ہیںکہ سلمان حیدرغائب ہوگیا،اور اس کی گمشدگی کوطول دینے کے لیے ثواب سمجھ کراپنااپناحصہ ملارہے ہیں،کوئی سڑکوںپراس کے خلاف احتجاج کررہاہے ،کوئی کورٹ میں اس کے خلاف درخواستیںدے رہاہے ،مگراس پورے واقعے سے سیکھنے کے لیے کوئی بھی راضی نہیں ہے کہ سلمان حیدراوراس کے ساتھیوںکی گمشدگی کی وجہ مذہب پرتنقید نہیں بلکہ اصل وجہ ریاست پرتنقید تھی اورسلمان حیدرکی گمشدگی کی اصل وجہ ہی ہے ۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s