سپر لیگ کی تین ٹیموں کے غیر ملکی کپتان

پاکستان کی رواں سال ہونے والی سپر لیگ میں تین ٹیموں کی کپتانی غیر ملکی کھلاڑی کریں گے۔ دوسرے ایڈیشن میں تین فرنچائزز کی سربراہی غیر ملکی کھلاڑیوں کے ہاتھوں میں ہوگی۔

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں تین فرینچائز پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ  اور لاہور قلندر کے کپتانوں کا تعلق قومی ٹیم سے نہیں ہوگا۔

پشاور زلمی کی قیادت ویسٹ انڈیز کے 33سال کے آل راؤنڈ ر ڈیرن سیمی کریں گے، اس سے قبل اس ٹیم کی سربراہی شاید آفریدی کے سپرد تھی۔

دوسری ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت سری لنکا کے 39سال کے کمار سنگا کارا کریں گے،یہاں یہ امر دلچسپ ہے کہ سنگا کارا ہر قسم کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔

تیسری ٹیم  لاہور قلندر کی قیادت کا فریضہ نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے 35سالہ برینڈن میک کولم ادا کریں گے۔

دبئی میں ہونے والی چھ فروری کی پاکستان سوپر لیگ 2017 کی تقریب میں کرکڑز ٹرافی کی تقریب رونمائی کے ساتھ مشترکا پریس کانفرنس بھی کریں گے

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s