ننکانہ صاحب کے قریب دریائے راوی میں کشتی الٹنے سے درجنوں افراد لاپتہ

دریائے راوی میں مسافر کشتی الٹنے سے 70 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

ننکانہ صاحب کے قریب سید والا میں پتن کے مقام پر دریائے راوی میں کشتی الٹنے سے کئی افراد لاپتہ ہوگئے ہیں، واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امددای کارروائیاں شروع کردیں جب کہ اوکاڑہ اور ننکانہ صاحب کی ریسکیو ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت کشتی میں کم وبیش 70 افراد سوارتھے جو سید والا سے اوکاڑہ جارہے تھے، اب تک کچھ افراد کو تشویشناک حالت میں نکال لیا گیا ہے تاہم کئی اب بھی لاپتہ ہے جن کی تلاش جاری ہے۔

ڈی سی او ننکانہ سائرہ عمر کا کہنا ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوارتھے جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، ضلعی انتظامیہ کے افسران ریسکیوکاموں کی نگرانی کر رہے ہیں جب کہ تاندلہ پتن پر کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s