کراچی کے قصاب کی بولتی بند کردی، سعد رفیق

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کراچی میں بدامنی کا آسیب بوتل میں بند ہوگیا ہے، کراچی کے قصاب کی بولتی بند کردی وہ بول نہیں سکتا۔

لاہور میں ن لیگ کے کنوینشن سے جوشیلا خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کراچی میں آج امن واپس لوٹ رہا ہے، کراچی کے قصاب کی بولتی بند کردی وہ بول نہیں سکتا،کراچی میں امن ہماری بدولت آیا ہے۔

وزیرریلوے نے کہا کہ جھوٹ کےذریعےسازش کوکامیاب نہیں ہونےدیں گے،اقلیت کواکثریت پرمسلط ہونےنہیں دیں گے،گالی اورگولی کاراج نہیں مانیں گے،ووٹ سےتبدیلی ممکن ہے،پاناماکیس عدالت میں ہے، شاہراہ دستور پرعدالت کیوں لگائی جاتی ہے۔

سعدرفیق نے کہا کہ ہماری قیادت باکرداراوردشمن کوچیلنج کرنےوالی ہے،حکومت پرتنقیدکرو،قیادت پرتذلیل کی اجازت نہیں دیں گے، نوازشریف کے کردار کشی کی مہم کو بندکیاجائے،مخالفین ہمارے ترقیاتی کاموں کامقابلہ نہیں کرسکتے،عمران خان کوسی پیک کی تکلیف ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جوملک کےذخائرابھی موجودہیں کبھی نہیں تھے، مسلم لیگ(ن)کی حکومت جب آتی ہےتوایٹم بم بناکردکھاتی ہے،پختونخوامیں ایک میگاپروجیکٹ کاکام نہیں ہوا،زرداری صاحب کےنونہال سندھ میں کام کیوں نہیں ہوا،جیسے کام پنجاب میں ہوا ویساخیبرپختونخوا میں کیوں نہیں ہوا۔

سعدرفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن)نےناممکن کوممکن بنایا،کونساوعدہ اورکونساکام ہم نےنہیں کیا،وعدہ کیاتھادہشت گردی کوختم کردیں گے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s