ایم کیوایم لندن اور پاکستان ایک ہی ہیں

پاک سرزمین پارٹی کے چئیرمین مصطفی کمال نے کہاہےکہ کراچی کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے،ایم کیوایم لندن اور پاکستان ایک ہی ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے مصطفی کمال نے پچھلے اتوار کو ایم اے جناح روڈ پر پی ایس پی کے کامیاب جلسےپرکراچی کےعوام کاشکریہ اداکیا۔مصطفیٰ کمال کاکہناتھاکہ ہمارےقول اورفعل میں تضادنہیں۔لوگوں نےہمارےبیانیےکومانا ہے۔

PSP Pc Khi 05-021

مصطفیٰ کمال نے دعوی کیاکہ لاکھوں کی تعدادمیں لوگ ہمارےجلسےمیں شریک ہوئے۔ انھوں نے ایم کیوایم پر بھی تنقید کی اور کہاکہ ایم کیوایم لندن اورپاکستان ایک ہی ہیں۔مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیاکہ ایم کیوایم کے14سیکٹرممبران پی ایس پی میں شامل ہوگئے ہیں۔مصطفیٰ کمال کاکہناتھاکہ مختلف پارٹیوں کےذمہ داران پی ایس پی آرہےہیں۔

انھوں نے مزیدبتایاکہ پی پی،پی ٹی آئی،سنی تحریک سےبھی لوگ شامل ہوئے ہیں۔مصطفیٰ کمال نے دعوی کیاکہ کے فورمنصوبہ بھی کراچی کی ضروریات پوری نہیں کرسکتا۔شہرکولاوارث نہیں چھوڑیں گے۔

مئیر کراچی وسیم اختر سے متعلق انھوں نے کہاکہ میئرکو آرٹیکل 140 اے کے تحت اختیارات دیے جائیں۔انھوں نے مزید کہاکہ کسی کے خلاف سازش نہیں کررہے،جس نے اچھا کام کیا، اس کی تعریف بھی کریں گے۔ انھوں نے صوبائی حکومت سے سوال کیاکہ اگروزیراعلیٰ سےاختیارات لےلیےجائیں توآپ خاموش رہیں گے؟۔آپ نےمیئرکےنہیں ڈھائی کروڑلوگوں کےاختیارات لیے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s