چھین لیں آنکھیں مجھ سے ، تو خواب کیسے چھینے گا ؟؟

پاکستان سمیت دنیا بھر میں پانچ فروری کو کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کا دن منایا جا رہا ہے،  آج کشمیریوں کے ساتھ اس عزم کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ جدوجہد آزادی میں وہ تنہا نہیں، منزل کے حصول تک ان کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

ہم لے کہ رہیں گے آزادی،بھارت سے لیں گے آزادی، یہ  اور ان جیسے کئی دل اور جسم کو جوش دلانے والے نعرے ہم بچپن سے اپنے کانوں میں سنتے آرہے ہیں، یہ عہد یہ وعدے ان جذبوں کی ترجمانی کرتے ہیں جو ہر پاکستانی اپنے اندر مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے کشمیریوں کیلئے انصاف کی جیت تک بلند کرتا رہے گا۔ مقبوضہ آزادی کے متوالے اپنی آزادی کی جنگ کو جیتنے تک ریاستی دہشت گردی اور مکرو اور فریبی بھارت کے خلاف بغاوت کا علم بلند کرتے رہیں گے۔

183847_7007459117_08_2010_009_003_002

بھارت  چاہئے کتنے ہی اوچھے ہتکھنڈے استعمال کرلے، کتنی ہی انکھوں کی روشنی گل کردے، کتنے ہی دلوں کو بند کردے اور کتنے ہی دماغ سن کردے، مگر مقبوضہ وادی میں بسنے والے ہر دماغ، ہر آنکھ، اور دل میں آزادی کا چراغ روشن رہے گا۔ اس حسین وادی کو دکھ میں بدلنے سے یہ جذبے کم نہ ہونگے، آنکھیں چھینے سے خواب نہیں چھینے جا سکیں گے۔  کیوں کہ جنت نہ کسی کافر کو ملی ہے اور نہ ملے گی۔

2016_7$largeimg08_Friday_2016_213337869

برہان مظفر وانی کی شہادت نے جہاں تا قیامت تک ایک خلا چھوڑا ہے، وہی اس شہید کمانڈر نے کشمیر کے بچے بچے کے اندر جہاد اور آزادی کی تحریک کیلئے نئی روح پھونکی ہے، آج کشمیر کا ہر بچہ برہان وانی کی جانب ایک جذبے، ایک امنگ، ایک امید اور ایک آزادی کی عظیم قربانی کی طرح دیکھتا ہے۔

burhanfuneral_070916102451

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے خلاف اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے آج پاکستان سمیت دنیا کے کونے کونے میں سیمینارز اور ریلیاں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پانچ فروری کو ہر مسلمان اپنے کشمیریوں بھائیوں کے حق کیلئے سراپا احتجاج ہے، مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی، ظلم کی انتہا اور سفاکی جہاں اپنے عروج پر ہے، وہی شہید کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت نے کشمیری بچے بچے کی رگوں میں آزادی کی نئی روح پھونک دی ہے۔

new_image

وزارت امور كشمیر اور پارلیمنٹ كی قومی كشمیر كمیٹی كے ممبران اس موقع پر اسلام آباد میں واقع اقوام متحدہ كے دفتر میں مسئلہ كشمیر کے بارے میں پاكستانی موقف پر مبنی یاداشت جمع کرائی۔ کشمیری بچوں نے آزاد کشمیرکے علاقے کوہالا، ہولاڑ، منگلا اوردیگررابطہ پلوں پربھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالتے ہوئے انسانی ہاتھوں کی زنجیربنائی اوربچوں کی جانب سے بھارتی فوج کے بدترین مظالم کے خلاف نعرہ بازی بھی کی گئی جب کہ ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

 

2-6-04- Indian military Special Operation Group (SOG) dragging a Kashmiri youth after beating him in Stringer's busy street

 

5 Feb…Solidarity with Kashmiris. Atrocities in Held Kashmir must stop. Kashmiris be given their right of self determination=UN Resolutions

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے۔ ترجمان آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم روکے جائیں۔

l_129972_105232_updates

سنگباز‘ کے عنوان سے جاری اس نغمے میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے نوجوانوں اور ان کی جدو جہد آزادی کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے

India-Violent-protests-tear-through-Kashmir-after-death-of-Hizbul-Mujahideen%u2019s-top-commander-990x510

یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد آزادی کی جہدوجہد میں مصروف جہاں کشمیری عوام کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرنا ہے وہیں دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ان مظالم کی طرف دلانا ہے جو بھارت طاقت کے جنون میں آزادی کی جہدوجہد دبانے کیلئے کشمیری عوام پر ڈھا رہا ہے۔

6

واضح رہے کہ یوم یکجہتی کشمیر پہلی بار سابق امیر جماعت اسلامی مرحوم قاضی حسین احمد کی اپیل پر پانچ فروری 1990 کو اس وقت کی وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو نے سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد ہر سال پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s