داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پر فلم کی پہلی جھلک ریلیز

بولی وڈ اداکارہ شردہا کپور بہت جلد انڈر ورلڈ کے ڈان داؤد ابراہیم کی زندگی پر بننے والی فلم ‘حسینہ’ میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جس کی پہلی جھلک ریلیز کردی گئی ہے۔

جب اس فلم میں شردہا کپور کے مزکزی کردار کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی تھیں، تو سب کا یہی کہنا تھا کہ وہ اس کردار کے لیے کافی چھوٹی ہیں اور شاید ان پر یہ رول اچھا نہ لگے، تاہم فلم کے پہلے پوسٹر نے ان تمام باتوں کو بے بنیاد ٹھہرا دیا۔

اس پوسٹر کو شردہا کپور نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کیا، جس میں مداحوں کو ان کا نیا روپ دیکھنے کو ملا

خیال رہے کہ شردہا کپور سے قبل اس فلم میں حسینہ کے کردار کی آفر دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا کو کی گئی تھی، تاہم مصروف شیڈول کے باعث انہیں فلم میں اداکاری سے معذرت کرنی پڑی۔

فلم ‘حسینہ: دی کوئین آف ممبئی’ میں شردہا کپور کے بھائی سدہانتھ کپور داؤد ابراہیم کا کردار جبکہ انکور بھاٹیہ شردھا کپور کے شوہر کا کردار کر رہے ہیں۔

اپوروا لاکھیا کی ہدایات میں بننے والی یہ فلم رواں سال 14 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

خیال رہے کہ شردہا کپور نے اپنی فلم ‘باغی’ میں شاندار ایکشن سینز فلمائے تھے اور توقع ہے کہ اس فلم میں ان کا ایک نیا روپ دیکھنے کو ملے گا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s