‘فلوری’ میں انوشکا شرما کا ‘بھوت’

بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈکشن بھی کر رہی ہیں اور اب ان کی پروڈکشن میں بننے والی دوسری فلم ‘فلوری’ (Phillauri) کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

اس فلم میں انوشکا شرما نے ایک روح (بھوت) کا کردار ادا کیا، جو اپنی ادھوری خواہش کو پورا کرنے کے لیے دنیا میں واپس آجاتی ہے۔

فلم کا ٹریلر مزاحیہ ہونے کے ساتھ ساتھ سنجیدہ کہانی کو بھی پیش کررہا ہے۔

‘فلوری’ میں انوشکا شرما کے ساتھ اداکار دلجیت دوسانج، سورج شرما اور مہرین پیر زادہ اہم کردار کرتے نظر آئیں گی۔

اس فلم کی ہدایات انشائی لال دے رہے ہیں، جبکہ فاکس اسٹار سٹوڈیوز اور انوشکا شرما کی کمپنی کلین سلیٹ فلمز اس کی مشترکہ پروڈکشن کررہی ہے۔

خیال رہے کہ انوشکا شرما کی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم ‘این ایچ 10’ 2015 میں ریلیز ہوئی تھی جسے تجزیہ کاروں کا مثبت ردعمل موصول ہوا تھا، اس فلم میں بھی انوشکا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

فلم ‘فلوری’ رواں سال 24 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s