پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

 

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔

دبئی میں اسٹیڈیم اور اطراف میں میلے کا سماں ہے، ایونٹ میں شریک ٹیموں کے زیادہ تر کھلاڑی پہنچ چکے، دیگر کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جب کہ کراچی کنگز نے بھر پور پریکٹس سیشن میں صلاحیتیں نکھارنے کے لیے کام کیا، اس کے علاوہ کپتان کمار سنگاکارا ٹیم کے ساتھ میٹنگ میں حکمت عملی تیار کرتے نظر آئے۔

دوسری جانب رات کو پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے 2ٹیمیں بناکر پریکٹس میچ بھی کھیلا جب کہ لاہور قلندرز کی ٹیم بھی تیاریوں میں مصروف رہی۔ دو روز قبل  راس الخیمہ میں برف باری کی وجہ سے فضا میں خنکی بڑھ چکی اور دبئی کا موسم انتہائی خوشگوار ہے۔ ایونٹ کی تشہیر کیلیے شارجہ کی بڑی شاہراہوں پر بھی بڑے بڑے بورڈ نصب کئے گئے ہیں، بسوں اور ٹیکسیز پر بھی اشتہارات لگائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے مقابلے دیکھنے کے لیے کثیر تعداد میں پاکستان سے بھی شائقین آرہے ہیں تا ہم مختلف ٹریول ایجنسیز نے ہزاروں ٹکٹ خرید لیے اور مختلف پیکیج پیش کررہے ہیں جب کہ یو اے ای میں مقیم افراد کی بڑی تعداد پشاور زلمی کی ٹیم کو سپورٹ کررہی ہے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s