پی پی رہنما شوکت بسرا تصادم میں زخمی

صوبہ پنجاب کے شہر بہاول نگر کے علاقے ہارون آباد میں پاکستان مسلم لیگ ضیاء اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں پی پی رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری شوکت محمود بسرا زخمی ہوگئے۔

دونوں گروہوں میں ہونے والی مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں شوکت بسرا کا پرسنل سیکریٹری امتیاز جاں بحق جبکہ وہ خود 3 افراد سمیت زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہارون آباد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شوکت بسرا پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے ‘دہشت گردوں’ کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

پی پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث افراد کو جلد سے جلد سزا دی جائے۔

بلاول کا یہ بھی کہنا تھا کہ ‘ان بزدلانہ حملوں سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو ڈرایا نہیں جا سکتا، شوکت بسرا عوام اور جمہوریت کے سپاہی ہیں جبکہ ان پر ہونے والا حملہ اور سیکریٹری کی ہلاکت کھلی دہشت گردی ہے’۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s