گارڈ کی فائرنگ، افغان قونصل خانے کا عہدیدار ہلاک

کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع افغان قونصل خانے میں گارڈ کی فائرنگ سے قونصل خانے کا ایک عہدیدار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس اور رینجرز جائے وقوع پر پہنچی—۔ڈان نیوز
پولیس اور رینجرز جائے وقوع پر پہنچی—

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ آزاد خان کے مطابق قونصل خانے کے ایک گارڈ راحت اللہ نے لابی میں تلخ کلامی کے بعد تھرڈ سیکریٹری ذکی ادو پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ گارڈ راحت اللہ کو حراست میں لے لیا گیا، جو افغان شہری ہے، جبکہ قونصل خانے کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔

انھوں نے اس واقعے میں دہشت گردی کے کسی عنصر کو مسترد کردیا۔

علاقے کا نقشہ—
علاقے کا نقشہ—

ڈی آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں اور واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے گی۔

اس سے قبل فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز جائے وقوع پر پہنچی اور کلفٹن میں واقع افغان قونصل خانے کو گھیرے میں لے کر داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا گیا۔

افغان قونصل خانہ حساس ترین علاقے ریڈ زون میں واقع ہے، جہاں عموماً سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہوتے ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s