انکل پکارنے پر سلمان کی ورن دھون کو دھمکی

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے نوجوان اداکار ورن دھون کو انہیں ’’انکل‘‘ پکارنے پر تھپڑ مارنے کی دھمکی دے ڈالی ہے۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اپنی عمر کی نصف سنچری مکمل کرچکے ہیں لیکن پھر بھی خود کو جوان تصور کرتے ہیں اور اب عمر کے معاملے پر سلمان کافی حد تک محتاط دکھائی دیتے ہیں کیونکہ انہوں نے اسی معاملے پر نوجوان اداکار کو دھمکی بھی دے ڈالی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان اداکار ورن دھون نے اعتراف کیا ہے کہ سلمان خان نے انہیں انکل پکارنے کی صورت تھپڑ مارنے کی دھمکی دی۔ ورن دھون کا کہنا تھا کہ جب سلمان خان سے پہلی بار ملا تو میں نے انہیں ’’انکل‘‘ کہہ کر مخاطب کیا جس پر انہوں نے دوبارہ انکل کہنے کی صورت میں تھپڑ مارنے کی دھمکی دی اور سلمان بھائی کہنے کی تاکید کی۔

واضح رہے کہ ورن دھون فلم’’جڑواں‘‘ کے سیکوئل میں سلمان خان کی جگہ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s