کراچی میں دہشتگردی کیلیے ’’را‘‘ فنڈنگ کرتی رہی ہے، سلیم شہزاد کا انکشاف

ایم کیو ایم کے بانی رکن سلیم شہزاد نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں دہشتگردی کے لیے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ فنڈنگ کرتی رہی ہے۔

ایم کیو ایم کے بانی رکن سلیم شہزاد نے دوران تفتیش اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے لیے ’’را‘‘ کراچی میں فنڈنگ کرتی رہی ہے، ایم کیوایم کے عسکری ونگ نے بھارت سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی جب کہ جاوید لنگڑا بھارت میں بیٹھ کردہشت گردی کا نیٹ ورک چلاتا تھا۔

دوسری جانب ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ سلیم شہزاد سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی بنائی جائے گی جس کے لیے محکمہ داخلہ کو آج خط لکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے بانی رکن اور ماضی میں الطاف حسین کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے سلیم شہزاد دبئی سے کراچی پہنچے تھے جہاں انہیں ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s