سلیم شہزاد کراچی جیل انتظامیہ کے لیے مسئلہ بن گئے

جیل انتظامیہ نے ایم کیو ایم کے مختلف گروپوں اور پاک سرزمین پارٹی کے قیدی کارکنوں کے شدید ردعمل پر سلیم شہزاد کو اسپتال میں بستر فراہم کردیا ہے۔

عدالت کے حکم پر جیل بھیجے جانے کے بعد کراچی سینٹرل جیل حکام کی جانب سے سلیم شہزاد کو ایم کیو ایم لندن، ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی کی بیرکس میں لے جایا گیا جہاں پہلے سے قید سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے شور مچا کر انھیں بیرکس میں آنے نہیں دیا جس کے باعث جیل انتظامیہ شدید مشکلات کا شکار ہوگئی۔

جیل انتظامیہ نے صورتحال کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے اور کسی بھی ممکنہ غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر سلیم شہزاد کو عارضی طور پر سینٹرل جیل میں قائم اسپتال منتقل کر کے بستر فراہم کر دیا جس کے بعد سلیم شہزاد اسپتال میں ہی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ سلیم شہزاد کے خلاف دہشتگردوں کو علاج معالجے میں معاونت سمیت کئی مقدمات درج ہیں، دو روز قبل دبئی سے کراچی واپس آئے تھے لیکن انہیں ایرپورٹ سے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s